دعوتی کوڈ یا لنک سے گروپ میں کیسے شامل ہوں؟

اگر کسی نے آپ کو دعوتی لنک بھیجا ہے تو اسے اپنے فون پر کھولیں، SplitEase آپ کو گروپ میں شامل کر دے گا۔ اگر آپ نے ابھی سائن اِن نہیں کیا تو سائن اِن کرتے ہی آپ گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔

مراحل

  1. ہوم (Home) ٹیب پر شامل ہوں (Join) پر ٹیپ کریں۔
  2. دعوتی کوڈ لکھیں اور گروپ میں شامل ہوں (Join Group) پر ٹیپ کریں۔
  3. یا گروپ کا QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کریں (Scan a QR code) پر ٹیپ کریں، یا اگر آپ نے لنک کاپی کیا ہے تو دعوتی لنک پیسٹ کریں (Paste an invite link) پر ٹیپ کریں۔

اگر کوڈ کام نہیں کرتا تو ممکن ہے اس کی میعاد ختم ہو گئی ہو۔ جس نے آپ کو مدعو کیا ہے اس سے نیا کوڈ مانگیں۔

SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ سوالات

اب بھی مدد چاہیے؟

ہمیں لکھیں، SplitEase ٹیم کا کوئی فرد آپ کو جواب دے گا۔

سپورٹ سے رابطہ کریں
زبان: اردو