خرچ کیسے شامل کریں؟
جب کوئی گروپ کی کسی مشترکہ چیز کے لیے ادائیگی کرے تو خرچ شامل کریں۔ محفوظ کرتے ہی SplitEase سب کا بیلنس اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔
مراحل
- ٹیب بار کے درمیان + بٹن پر ٹیپ کریں، یا گروپ کھول کر خرچ شامل کریں (Add expense) پر ٹیپ کریں۔
- اوپر گروپ چیک کریں، پھر رقم (Amount) لکھیں اور بتائیں کہ خرچ کس چیز کا تھا۔
- کس نے ادا کیا (Paid by) میں منتخب کریں کہ ادائیگی کس نے کی۔
- تقسیم (Split) میں منتخب کریں کہ خرچ کن لوگوں میں اور کیسے تقسیم ہو۔ ڈیفالٹ طور پر برابر تقسیم ہوتی ہے۔
- محفوظ کریں (Save) پر ٹیپ کریں۔
SplitEase تفصیل کی بنیاد پر ایک کیٹیگری تجویز کرتا ہے۔ محفوظ کرنے سے پہلے آپ اسے بدل سکتے ہیں۔
کسی دوسری کرنسی میں خرچ لکھنے کے لیے رقم کے ساتھ کرنسی کے نشان پر ٹیپ کریں۔
SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔