رسید اسکین کر کے خرچ کیسے شامل کریں؟
رسید اسکیننگ بل سے کل رقم اور تفصیلات پڑھ لیتی ہے تاکہ آپ کو ٹائپ نہ کرنا پڑے۔ یہ SplitEase+ کا حصہ ہے۔
مراحل
- + بٹن پر ٹیپ کریں، پھر اسکین (Scan) پر ٹیپ کریں۔
- پورے بل کی تصویر لیں، یا پہلے سے موجود فائل کے لیے گیلری (Library) یا PDF منتخب کریں۔
- SplitEase کو ملی تفصیلات چیک کریں اور استعمال کریں (Use) پر ٹیپ کریں۔
- دیکھیں کہ ادائیگی کس نے کی اور تقسیم کیسے ہے، پھر محفوظ کریں (Save) پر ٹیپ کریں۔
تصویر پڑھنے کے لیے اسے SplitEase پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اسے کیسے سنبھالا جاتا ہے، یہ جاننے کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔
اسکین میں غلطی ہو سکتی ہے۔ محفوظ کرنے سے پہلے ہمیشہ رقم چیک کر لیں۔
SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔