SplitEase میں گروپ کیسے بنائیں؟

گروپ میں وہ اخراجات ہوتے ہیں جو آپ انہی لوگوں کے ساتھ بانٹتے ہیں، جیسے فلیٹ میٹس یا سفر پر ساتھ گئے دوست۔ SplitEase میں ہر خرچ کسی نہ کسی گروپ کا ہوتا ہے۔

مراحل

  1. ہوم (Home) ٹیب پر، اپنے گروپس کے ساتھ + نیا (+ New) پر ٹیپ کریں۔
  2. گروپ کے لیے ایموجی چننے کے لیے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر نام لکھیں۔
  3. کرنسی (Currency) میں وہ کرنسی منتخب کریں جس میں زیادہ تر اخراجات ہوں گے۔
  4. جو دوست پہلے سے SplitEase استعمال کرتے ہیں انہیں شامل کرنے کے لیے رابطوں سے یا فون نمبر سے شامل کریں (Add from contacts or by phone) پر ٹیپ کریں۔ آپ یہ مرحلہ چھوڑ کر بعد میں بھی لوگوں کو مدعو کر سکتے ہیں۔
  5. بنائیں (Create) پر ٹیپ کریں۔

فری پلان میں زیادہ سے زیادہ 3 گروپ بنائے جا سکتے ہیں۔ SplitEase+ میں یہ حد نہیں رہتی۔

SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ سوالات

اب بھی مدد چاہیے؟

ہمیں لکھیں، SplitEase ٹیم کا کوئی فرد آپ کو جواب دے گا۔

سپورٹ سے رابطہ کریں
زبان: اردو