SplitEase+

گروپ کے اخراجات کیسے ایکسپورٹ کریں؟

آپ اپنے ریکارڈ کے لیے یا شیئر کرنے کے لیے گروپ کے اخراجات فائل کی صورت میں SplitEase سے نکال سکتے ہیں۔ یہ SplitEase+ کا حصہ ہے۔

مراحل

  1. گروپ کھولیں، پھر گروپ سیٹنگز (Group settings) کھولیں۔
  2. حساب ایکسپورٹ کریں (Export ledger) پر ٹیپ کریں۔
  3. PDF، CSV یا Excel منتخب کریں۔ چکائے گئے حساب بھی شامل کریں (Include settlements) کو آن یا آف کریں۔
  4. ایکسپورٹ کریں (Export) پر ٹیپ کریں، فائل تیار ہونے کا انتظار کریں، پھر اسے محفوظ یا شیئر کریں۔

فائل صرف ایک بار ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اسکرین بند کرنے سے پہلے اسے محفوظ کر لیں یا بھیج دیں۔

SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ سوالات

اب بھی مدد چاہیے؟

ہمیں لکھیں، SplitEase ٹیم کا کوئی فرد آپ کو جواب دے گا۔

سپورٹ سے رابطہ کریں
زبان: اردو