SplitEase کا تصدیقی کوڈ نہیں ملا

SplitEase آپ کے فون نمبر پر SMS کے ذریعے بھیجے گئے 6 ہندسوں کے کوڈ سے آپ کو سائن اِن کرتا ہے۔

مراحل

  1. چیک کریں کہ اسکرین پر نظر آنے والا نمبر درست ہے۔ اگر نہیں تو تبدیل کریں (Change) پر ٹیپ کریں اور نمبر دوبارہ لکھیں۔
  2. ایک منٹ انتظار کریں۔ آپ کے نیٹ ورک کی وجہ سے پیغامات دیر سے آ سکتے ہیں۔
  3. کوڈ نہیں ملا؟ (Didn't get it?) پر ٹیپ کریں۔ 60 سیکنڈ بعد ابھی دوبارہ بھیجیں (Resend now) دستیاب ہو جاتا ہے۔ نیا کوڈ حاصل کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
  4. یقینی بنائیں کہ آپ کے فون میں سگنل ہے اور وہ نامعلوم بھیجنے والوں کے پیغامات بلاک نہیں کر رہا۔

بہت زیادہ کوششوں کے بعد آپ سے دوبارہ کوشش کرنے سے پہلے چند منٹ انتظار کرنے کو کہا جائے گا۔

اب بھی کوڈ نہیں آیا؟ استعمال کیے گئے فون نمبر کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں۔

SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ سوالات

اب بھی مدد چاہیے؟

ہمیں لکھیں، SplitEase ٹیم کا کوئی فرد آپ کو جواب دے گا۔

سپورٹ سے رابطہ کریں
زبان: اردو