کسی کے ساتھ حساب کیسے چکائیں؟
SplitEase یہ حساب رکھتا ہے کہ کس کے ذمے کس کا کتنا ہے، لیکن ادائیگی خود نہیں کرتا۔ دوسرے فرد کو ویسے ہی ادائیگی کریں جیسے آپ عام طور پر کرتے ہیں، پھر ایپ میں درج کریں تاکہ دونوں کے بیلنس اپ ڈیٹ ہو جائیں۔
مراحل
- گروپ کھولیں اور حساب چکائیں (Settle up) پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ نے کسی کو ادائیگی کی ہے تو اس کے نام کے ساتھ ادائیگی درج کریں (Record payment) پر ٹیپ کریں، رقم چیک کریں اور تصدیق کریں۔ آپ واجب الادا رقم کا کچھ حصہ بھی درج کر سکتے ہیں۔
- اگر کسی نے آپ کو ادائیگی کی ہے تو اس کے نام کے ساتھ وصول شدہ کے طور پر نشان لگائیں (Mark as received) پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔
پچھلی ادائیگیاں دیکھنے کے لیے اسی اسکرین پر ہسٹری (History) پر ٹیپ کریں۔
SplitEase ایپ ابھی اردو میں دستیاب نہیں ہے۔ قوسین میں دیے گئے بٹنوں کے نام وہی ہیں جو آپ کو اسکرین پر انگریزی میں نظر آئیں گے۔